حیدرآباد 11جنوری(پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان سینیٹر عاجز دھامرہ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کا یہ کہنا کہ نئی کینالوں سے سندھ کے پانی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ سندھ کے حصے کا پانی تو ارسا کے قانون کے مطابق تقسم ہو چکا ہے جس پر اعتراض کرنا جائز نہیں، ایک دیوانے کا بیان لگتا ہے جسے نہ تو حقائق کا ادراک ہے اور نہ ہی وہ اس پورے عمل کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان سینیٹر عاجز دھامرہ نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ ارسا کی جانب سے تقسیم کیا گیا پانی بھی سندھ کو پورا نہیں پہنچ رہا ہے اور ہر سال پانی کی شارٹیج بتائی جاتی ہے اور سندھ کے حصے کا پانی بھی سندھ کو فراہم نہیں کیا جا رہا ہے اس وجہ سے سندھ کے عوام اور سندھ کی نمائندہ جماعت ہونے کی حیثیت سے پاکستان پیپلز پارٹی کو اس پر شدت کے ساتھ اعتراضات ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے حصے کا پورا پانی سندھ کو فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ پنجاب میں مزید کینال بننے سے سندھ کے حصے کا مزید پانی کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس طرح کے کس منصوبہ میں کبھی بھی وفاق کے ساتھ نہیں جس سے سندھ کو ذرا برابر بھی نقصان کا اندیشہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعلیٰ سندھ سی سی آئی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے بار بار وفاقی حکومت کو لکھ چکے ہیں اور احتجاج بھی ریکارڈ کرا چکے ہیں لیکن وفاقی حکومت سی سی آئی کا اجلاس تک نہیں بلا رہی ہے، اس ضمن میں ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر سی سی آئی کا اجلاس بلایا جائے کیونکہ اس طرح کے بیانات سے بات نہیں چلے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینالوں کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتیں بھی وفاقی حکومت کو پریشرائزڈ کریں کہ وہ فوری طور پر سی سی آئی کا اجلاس طلب کریں۔
Next Post
جام شورومیں مسافر کوچ کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
Sat Jan 11 , 2025
جام شورو 11جنوری(پی پی آئی)مسافر کوچ کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ایدھی ٹرسٹ کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے جامشورو سندھ الاجی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، جس پر سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مسافر کوچ […]
