کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حیسکو ٹھٹھہ میں عملہ؎کی برطرفی کے خلاف احتجاج،ریلی نکالی،دھرنا دیا

ٹھٹھہ 13جنوری(پی پی آئی) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کی اپیل پرحیسکو اسٹاف نے ٹھٹھہ میں احتجاج کیا ریلی نکالی اور مظاہرین نے دھرنا دیاوہ حیسکو ٹھٹھہ کے پانچ ملازمین کو سروس سے ریموو کرنے والے عمل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اس موقع پر حیسکو یونین کے سربراہ وحید رند،نیک محمد کھوسو،عمران مغل، نواز تارو  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو بالا حکام بلا جواز چھوٹے ملازمین کو تنگ کررہے ہیں پانچ لائین مینز کو کسی سبب کے بغیر سروس سے ریموو کیا گیا ہے یہ عمل کسی صورت میں برادشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ٹی اے ڈی  اے کی  رقم بھی ادا نہیں کی جارہی  اور ملازمین کو شوکاز نوٹس دیکر تنگ کیا جارہا ہے ملازمین اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر بجلی کا کام کررہے ہیں انکی حوصلہ افزائی کے بجائے حراساں کیا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سروس سے ریموو کئے جانے والے ملازمین کو بحال اور شوکاز نوٹس دینے کا سلسلہ بند کیا جائے  ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا