کاروکاری کے الزام میں نوجوان قتل،خاتون زخمی

 نوشہرو فیروز14جنوری (پی پی آئی) نوشہرو فیروز کے نواحی گاؤں یوسف بھنبھرو میں کارو کاری الزام میں نوجوان انیس بھنبھرو ولد محمد قابل بھنبھرو اور مسمات عزت خاتون کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیاگیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انیس بھنبھرو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا  حوالے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، مقتول نوجوان کے بھائی نے بتایا کہ انیس زرعی اراضی پر مزدوری کیلئے گیا تھا جہاں پر انتظار اور وزیرنے چھریوں  کے وار کرکے قتل کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاک بحریہ کے نئے جنگی جہاز یمامہ کا ترکی کا دورہ اور بحری مشق ماوی وطن میں شرکت

Tue Jan 14 , 2025
اسلام آباد14جنوری (پی پی آئی)پاک بحریہ کے نئے جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے پہلے سفر کیدوران ترکیہ کے گولچک اور اکساز نیول بیسز کا دورہ کیا اور ترک بحریہ کی مشق ماوی وطن (MAVI VATAN-25) میں حصہ لیا۔ قبل ازیں؛ جہاز کی بندرگاہ آمد پر پاکستان کے نیول اتاشی کے ہمراہ ترک بحری افواج کے نمائندوں نے […]