وزیر اعلیٰ مریم نواز سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق

لاہور14جنوری (پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط، ثقافتی تبادلوں، اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آذربائجان کے سفیر کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کے فروغ  کے لئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا اور ثقافتی اور تعلیمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر آزربائیجان کے سفیر کو آگاہ کیا۔ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہاد نے عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹس کو سراہا۔ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے عوامی خدمت کے ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھایا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آذربائیجان کے سفیر کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ آزربائیجان کے سفیر کی جانب سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہارکیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آزربائیجان کے صدر کا حالیہ دورہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات برادرانہ ہیں،تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی وسیع بے پناہ گنجائش  ہے۔تعلیم، صحت، زراعت اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کو مراعات کا سپیشل پیکج دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سیاحت کے شعبہ میں آزربائیجان کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ پنجاب کو ریجنل ٹریڈ کا ہب بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ خضر فرہادوف نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کو اپنا قریبی دوست اور برادر ملک سمجھتا ہے۔ پنجاب کی ترقی میں مریم نواز شریف کی قیادت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

امتحان دوبارہ لیا جائے یا انہیں اضافی نمبر دیے جائیں:کوئٹہ کے ایم ڈی کیٹ طلبہ کا مطالبہ

Tue Jan 14 , 2025
کوئٹہ14جنوری (پی پی آئی) کوئٹہ کے ایم ڈی کیٹ طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا امتحان دوبارہ لیا جائے یا انہیں اضافی نمبر دیے جائیں، جیسا کہ اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ امتحان دینے والے طلبہ کو دیے گئے تھے۔یہ مطالبہ غفران مندوخیل اور دیگر ایم ڈی […]