مظفرآباد 15جنوری(پی پی آئی) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے اور وہاں کشمیری عوا م ایک سنگین صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے میں آزادی کے بیس کیمپ سے اندرون و بیرون ملک مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف جاندار انداز میں آواز اٹھائی جائے گی اور مودی اور بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے آشکار کیا جائے گا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر میں گوڈ گورننس کے قیام کی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا تاکہ جہاں ریاست میں خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو اور یہاں ایک عام آدمی کا معیار زندگی بھی بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ کی تفصیلی بریفنگ ایوان صدر مظفرآباد میں دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ سردار شفیق احمد خان اور سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ گلزار فاطمہ اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ جبکہ اس موقع پر صدارتی مشیر سردار امتیاز خان، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر محمد ادریس عباسی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ گلزار فاطمہ نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ کے اغراض و مقاصد، تکمیل شدہ پراجیکٹس، جاری پراجیکٹس اور آئندہ شروع ہونے والے پراجیکٹس سمیت پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ کو درپیش مسائل اور مشکلات پر تفصیلی اور سیر حاصل بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ کے عہدیداران سے کہا کہ وہ ادارے کے مسائل کے حل کے لیے حکومت آزاد کشمیر سے بات کریں گے اور انہوں نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
Next Post
ای ایف پی، آئی ایل او کے زیراہتمام سکھر، خیرپور کے کاشتکاروں کے لیے آگاہی سیشن منعقد
Wed Jan 15 , 2025
سکھر /خیرپور 15جنوری(پی پی آئی)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے تعاون سے رائز فار امپیکٹ (کاٹن انڈٹیکس پروجیکٹ) کے تحت کپاس کی سپلائی چین میں کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق کو فروغ دینے کے لیے ضلع سکھر اور خیرپور میں […]
