شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مریم نوازشریف کا 65 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

سیالکوٹ 15جنوری(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے  65 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نئے بجٹ میں ہونہار سکالر شپ 50ہزار تک بڑھانے، سیکنڈ اور تھرڈ ایئر طلبہ کو بھی ہونہار سکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ 30ہزار سکالر شپ کم ہیں زیادہ ہوناچاہیے۔ حکومت میرا زاتی کاروبار نہیں عوام جواب دہ ہوں۔ برے وقت میں ساتھ دینے ارکان اسمبلی کو بھی ناراض کرکے میرٹ کو یقینی بنایا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس بلکل مفت د ی جائیں گی۔ نوجوانوں کے لئے ترقی کے راستے بنانا ایک ماں کا فرض ہے۔سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر سب کو سکالر شپ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماں باپ کی دعائیں کے طفیل آج وزیر اعلیٰ بنی ہوں۔ مجھے اپنے بچوں پر بے حد فخر ہے، سب کو مبارک ہو، آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔ ہونہارسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام ہے۔ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہیہاں تمام ٹاپر لڑکیاں ہیں، لڑکیاں کسی میدان میں پیچھے نہیں۔30 ہزار بچوں کو سکالرشپ دی جا رہی ہیں۔ سکالرشپ سفارش پر نہیں دی گئی، 100 فیصد میرٹ کو یقینی بنایا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حلفاً کہہ سکتی ہوں کہ بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی۔ ہونہار سکالرشپ بہت جلد سیکنڈ اور تھرڈ ائیر کے بچوں کو بھی ملے گا۔ ہونہار سکالر شپ کو30 ہزار سے 50 ہزارتک بڑھائیں، عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے عوام پر ہی لگنا چاہیے۔طلبہ کے لئے چیف منسٹر نہیں بلکہ ماں بن سوچتی ہوں۔ ہونہار سکالر شپ بچوں کے والدین کے لئے ایک مدد کے مترداف ہے۔میں طلبہ کے لئے چیف منسٹر نہیں بلکہ ماں کے طور پر بیٹھی ہوں۔ مریم نوازشریف نے ایک طالبہ کو اپنی سیٹ پر بٹھا دیا۔لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ آچکی ہیں، جلد لیکر خود آؤں گی۔ بچوں کے لئے مارکیٹ میں میسر بہترین لیپ ٹاپ خود منتخب کیے ہیں۔ 65فیصد سے زائد نمبر والے تمام بچوں کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔۔ بچوں کو ایک لاکھ بائیکس مفت دی جائیں گی۔بچے آنکھیں کھلی رکھیں کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ہماری ریڈ لائن پاکستان ہے۔ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہیں، مہنگائی نیچے آرہی ہے، سٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔پورے پنجاب سے کوڑے کے ڈھیر ختم کروائیں ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے پچھلی حکومت نے کوئی کام ہی نہیں کیا۔مجھے ہر کام شروع سے کرنا پڑ رہا ہے۔آپ لوگوں نے ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے، آپ کی ریڈ لائن صرف پاکستان ہونی چاہیے۔