کراچی 15جنوری(پی پی آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اسکول آف ویڑوول اینڈ پرفارمنگ آرٹس کی جانب سے فائن آرٹس، ٹیکسٹائل ڈیزائن اور کمیونی کیشن میں تھرڈ اور فورتھ ایئر طلباء کے تھیسسزڈسپلے 2024ء کا انعقاد احمد پرویز آرٹ گیلری میں کیاگیا جس کا افتتاح صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ نے کیا اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، شاہد رسام، فرخ شہاب، نذرالاسلام، محمد ذیشان، جواد جان بلوچ اور آرٹ اسکول کے اساتذہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے تھیسسز ڈسپلے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ کلچر وہ واحد زبان ہے جو سرحدوں کو توڑ سکتی ہے، ہم نفرتوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں، آج تھیسسز ڈسپلے میں بچوں کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، میں احمد شاہ اور شاہد رسام کا شکر گزار ہوں، اس طرح کی نمائش اور آرٹ ڈسپلے ہمارے بچوں کو خود مختار بناتے ہیں، یہی بچے بین الاقوامی طور پر پاکستان کا مثبت چہرہ دکھاتے ہیں، فن و ثقافت کے فروغ کے لیے کام کرنے پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا نام پورے پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے اس کا سہرا احمد شاہ کو جاتاہے،، احمد شاہ سندھ کے تمام آرٹس کونسلز کے صدر ہیں، حیدر آباد،لاڑکانہ، میر پور خاص سمیت اندرون سندھ میں بھی ایونٹ کرائیں گے۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ان بچوں پر فخر ہے جن کی محنت رنگ لا رہی ہے، ہم نے انہیں کبھی مایوس نہیں ہونے دیا، رواں سال آرٹس کونسل کی فائن آرٹ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، آرٹس کونسل اگلے سال باقاعدہ ڈگری دے گا، انہوں نے کہاکہ اگر اس ملک میں کسی آرٹ یونیورسٹی کی ڈگری کی اہمیت ہوگی تو وہ آرٹس کونسل کی یونیورسٹی ہو گی۔اس وقت آرٹس کونسل کا آرٹ اسکول پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے، وہ بچے اور بچیاں جو کاغذ اور پنسل بھی نہیں خرید سکتے تھے ہم نے ان بچوں سے ایک ہی تقاضہ کیا کہ آپ نے من لگاکر کام کرنا ہے آج ہمیں ان بچوں پر فخر ہے۔ فائن آرٹس (تھرڈ ایئر) کے طلباء عاصم نقوی، طحہ عباس، رمشہ خاشیر، زہرہ علی، فاہا شابی، کمیونی کیشن ڈیزائن (فورتھ ایئر) میں حذیفہ خان، عبداللہ علی خان، اکرم اللہ خان جبکہ ٹیکسٹائل ڈیزائن میں تھرڈ ایئر کی ثانی زہرہ اور فورتھ ایئر میں حذیفہ خان،علیزہ عبدالوہاب کا کام تھیسسزڈسلپے کیاگیا، 15جنوری سے شروع ہونے والا تین روزہ تھیسسزڈسپلے 2024، 17جنوری 2025ء تک احمد پرویز آرٹ گیلری، احمد شاہ بلڈنگ میں جاری رہے گا۔
Next Post
مریم نوازشریف کا 65 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
Wed Jan 15 , 2025
سیالکوٹ 15جنوری(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 65 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نئے بجٹ میں ہونہار سکالر شپ 50ہزار تک بڑھانے، سیکنڈ اور تھرڈ ایئر طلبہ کو بھی ہونہار سکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے […]
