سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میرپورخاص میں سرکاری ملازمین کی ریلی،پریس کلب پر مظاہرہ و دھرنا

میرپورخاص15جنوری(پی پی آئی)  مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق پاکستان ورکرز فیڈریشن میرپورخاص کے زیر اہتمام مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیادھرنا دیااس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ورکرز فیڈریشن کے سربراہ محمد ملوک اجن، چیئرمین منظور چانڈیو، جنرل سیکریٹری محمد سلیمان رند، ایپکا شہید ساقی کے صدر مظہر عباسی، نورالدین خاصخیلی، حمید چنا، عبدالسلام شر اور دیگر نے کہا کہ لیوانکیشمنٹ اور ایل پی آر کے کالے قانون کو فوری واپس لے کر نیا بنایا گیا پینشن رول واپس لیا جائے اور اس کی ادائیگی آن لائن کی جائے، فوتی کوٹہ بحال کیا جائے، سندھ کی تمام یونیورسٹی کے گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کو نمائندگی دی جائے، کم تنخواہ دار ملازمین کے بچوں کو مفت میں تعلیم دی جائے، لوکل گورنمنٹ سمیت تمام محکموں کے ملازمین کی تنخواہیں آن لائن کی جائیں، آنے والے بجٹ میں برابری کی بنیاد پر اضافہ کیا جائے، سرکاری ملازمین کو ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کیا جائے، سرکاری اداروں کے ملازمین کو ریٹائرڈ کے وقت انشورنس ادا کی جائے، تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے، گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو بحال کیا جائے اور فوت ہو جانے والے ملازمین کی اولاد کو ملازمت دی جائے، نئی پرموشن پالیسی بنائی جائے، کارپوریشن الاونس دیا جائے، بدامنی ختم کر کے قانون سب کیلئے ایک جیسا بنایا جائے اس موقع پر ملازمین شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے