کراچی24جنوری (پی پی آئی)نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا بھی آغاز ہو گیا، ائیرپورٹ سے قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز مسقط کیلئے روانہ ہوئی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق یہی طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور پر مسافروں کو لے کر صبح گوادر پہنچا تھا، اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ ہو گی۔ گوادر ائیرپورٹ پر ائیر بس اور بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں لیکن اس روٹ پر فی الحال مسافر کم ہونے کی وجہ سے قومی ائیر لائن گوادر کیلئے اے ٹی ار طیارہ استعمال کر رہی ہے،ذرائع کے مطابق مسافروں کا لوڈ بڑھنے پر گوادر کیلئے ائیربس طیارے بھی استعمال کیے جائیں گے۔
Next Post
کراچی میں سڑکیں غائب، حکومت و انتظامیہ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے:پاسبان
Fri Jan 24 , 2025
کراچی24جنوری (پی پی آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکیں غائب ہوگئی ہیں، حکومت و انتظامیہ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے۔ سوئی گیس کی لائنیں،پانی کی لائنیں تو کبھی ٹیلیفون کی لائنیں بچھانے اور کبھی ریڈ لائن و گرین لائن کے نام پر پورے شہر کو کھود کر رکھ […]
