ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں سڑکیں غائب، حکومت و انتظامیہ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے:پاسبان

کراچی24جنوری (پی پی آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ کراچی کی سڑکیں غائب ہوگئی ہیں، حکومت و انتظامیہ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہے۔ سوئی گیس کی لائنیں،پانی کی لائنیں تو کبھی ٹیلیفون کی لائنیں بچھانے اور کبھی ریڈ لائن و گرین لائن کے نام پر پورے شہر کو کھود کر رکھ دیا گیا ہے۔ عوام کیا ہوا میں سفر کریں؟ ساڑھے تین کروڑ سے زائد آبادی اور ملک کو 70 فیصد ریونیو کما کر دینے والے شہرکراچی کے عوام کی ذمہ داری نہ ہی مرکزی حکومت لیتی ہے اور نہ ہی صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتی ہے۔ سڑکیں توڑنے،ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ دینے والی اورکچرے کے ڈھیروں کو صاف نہ کرسکنے والی سیاسی جماعت کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔کراچی کے وسائل سے کراچی کو دنیا کو ترقی یافتہ شہر بنایا جاسکتا ہے لیکن تعصب کی سیاست کرنے والی پیپلز پارٹی کو یہ گوارہ نہیں ہے۔کراچی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق چارٹرڈ سٹی کا آئینی درجہ دے کر کراچی کے رستے ہوئے زخموں پر فوری مرہم رکھا جائے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے،خستہ حال سڑکوں کو پائیداری کے ساتھ تعمیر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ خستہ حال سڑکیں نہ ضلعی انتظامیہ کو نظر آرہی ہیں اور نہ ہی صوبائی حکومت دیکھ پارہی ہے۔کراچی پورے پاکستان کی کفالت کررہا ہے مگر پانی،بجلی،گیس،معیاری تعلیم،علاج معالجے سمیت دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ کراچی موہنجو دڑو کا منظر پیش کررہا ہے،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، گلیاں،ان سڑکوں اور گلیوں میں آوارہ کتوں کا راج ہے