سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شرح سود سنگل ڈیجٹ پر لائی جائے:گورنر اسٹیٹ بینک سے کمرشل امپورٹرز کا مطالبہ

کراچی24جنوری (پی پی آئی)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے ایک بیان میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کی توجہ ملک میں افراط زرکی شرح میں بتدریج کمی کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کو افراط زر میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں نمایاں کمی کرنے کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں بزنس کمیونٹی کو بینکوں سے قرض لینے کی ترغیب ملے گی اوراس طرح انہیں درپیش سرمائے کی قلت کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔   چیئرمین پی سی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ جب شرح سود انتہائی زیادہ تھا تو زائد منافع حاصل کرنے کے لیے لوگوں نے بینکوں کا رْخ کیا اور اپناخطیر سرمایہ لگایا تاہم اگر شرح سود سنگل ڈیجٹ پر آتا ہے تو یقینی طور پربینکوں سے سرمایہ مارکیٹوں اور انڈسٹری میں واپس آئے گا اور کاروباری وصنعتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی لہٰذا مرکزی بینک کو پی سی ڈی ایم اے کی تجویز پر ضرور غور کرنا چاہیے۔سلیم ولی محمد نے گورنر اسٹیٹ بینک سے شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پر لانے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ حکومت اگر واقعی کاروباری و صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہے تو اسے بزنس فرینڈلی اقدامات کرنا ہوں گے بصورت دیگر حکومت کی تمام کوششیں رائیگاں ثابت ہوں گی۔