سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شکارپور شہر میں گروہی تصادم، فائرنگ سے3 افراد زخمی

شکارپور24جنوری (پی پی آئی) شکارپور شہر میں جمعہ کو اسٹورٹ گنج تھانے کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین افراد زخمی ہوگئے۔یہاں پہنچنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہر کا سب سے مصروف علاقہ ہاتھیڑ میں دو کھوہارو اور پنہیار برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس سے بدامنی پھیل گئی۔فائرنگ کے نتیجے میں کھوہاڑو برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد نیک محمد کھوہاڑو، غلام عباس کھوہاڑو اور ان کا بھائی مجاہد کھوہاڑو شدید زخمی ہوگئے۔علاقہ پولیس نے دیگر شہریوں کی مدد سے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال شکارپور منتقل کیا۔زخمیوں میں سے ایک مجاہد احمد کھوہڑو ولد عبدالمنان کھوہڑو کو شدید زخموں کی وجہ سے سکھر ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔دیر گئے تک کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں ہوئی تھی۔