ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعظم کا آزاد کشمیر اور پسماندہ علاقوں میں مزید دانش سکول قائم کرنے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد23جنوری (پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے غریب طلباکو معیاری اور مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔انہوں نے بھمبر میں پہلے دانش سکول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر آف ایکسی لینس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر اور ملک کے دیگر پسماندہ علاقوں میں مزید دانش سکول قائم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ دانش سکولوں کے قیام کا مقصد تعلیمی سہولیات تک رسائی سے محروم ہونہار اور ذہین طلباکو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی انقلاب لانے کیلئے دانش سکولوں میں باصلاحیت یتیم اورغریب بچوں کو داخل کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان سکولوں میں بچوں کو کتابوں، کھانے اور رہائش کی مفت سہولیات حاصل ہیں۔وزیراعظم نے نیلم اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں مزید دانش سکول قائم کرنے کا اعلا ن بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں بھی دانش سکول کھولے جائیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے جو لوگ آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں وہ بھی یہ دیکھ کر خوش ہوں گے کہ ان کے کشمیری بھائی اعلی معیار کی تعلیمی سہولیات حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔