ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مثبت تنقید حکومتی معاملات میں بہتری کیلئے ضروری ہے،وزیراعظم

اسلام آباد23جنوری (پی پی آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں استحکام حاصل کرنے کے بعد حکومت 2018ء   میں رکنے والے اقتصادی ترقی اور معاشی نمو کے سفر کو دوبارہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اْنہوں نے کہا کہ مہنگائی اور شرح سود میں قابل ذکر کمی کا کریڈٹ حکومت کی اقتصادی ٹیم کو جاتا ہے۔اْنہوں نے دوست اور برادر ملکوں کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے سے محفوظ رہا اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھتا رہا۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلق باہمی اعتماد پر قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ مثبت تنقید کو خوش آمدید کہا ہے جو حکومتی معاملات میں بہتری کیلئے ضروری ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت میڈیا کے بطور ریاست کے چوتھے ستون پر یقین رکھتی ہے اور ملک میں اظہارِ رائے کی مکمل آزادی ہے۔