وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی دوسرے صوبوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سے ملاقات

کراچی22جنوری (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری، لگن اور خلوص کے ساتھ انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سول بیوروکریسی میں مہارت کا حصول نہایت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سرکاری ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نبھانے کے لیے مسلسل پیشہ ورانہ ترقی اور تخصص پر توجہ دینی چاہیے۔

Leave a comment