سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میرپورخاص پولیس کا کومبنگ آپریشن، مشتبہ افغان شہری گرفتار، بھارت اور افغانستان سے رابطوں کا انکشاف

میرپورخاص22جنوری (پی پی آئی) میرپورخاص پولیس نے غریب آباد تھانے کی حدود میں کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران ایک مشکوک افغان شہری کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص کا نام نیک محمد ہے۔ گرفتار شخص کے موبائل فون سے حساس معلومات کے انکشاف کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس میں بھارت اور افغانستان کے موبائل نمبروں سے رابطے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق نیک محمد کے پاس کوئی شناختی دستاویز موجود نہیں تھی۔ تاہم، ایک شخص جو خود کو اس کا والد ظاہر کر رہا ہے، اس کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ موجود ہے، جبکہ اس کے پاس افغانستان کا شناختی کارڈ بھی ہے۔مزید یہ کہ نیک محمد اردو یا کسی علاقائی زبان سے واقف نہیں ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ موبائل فون سے ملی معلومات اور دیگر شواہد کی بنیاد پر مزید تفتیش جاری ہے۔