ٹائمز اسکوائر پر نصب اسکرین پر تشہیری فلم کے ذریعے ٹی سی ایل کی برانڈ تسلیم شدگی میں مزید اضافہ

شین چین، چین، 30 ستمبر 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ستمبر میں نیو یارک شہر کے مشہور زمانہ ٹائمز اسکوائر پر آنے والوں نے ٹی سی ایل کے چیئرمین ٹامسن لی ڈونگ شینگ کو دیکھا جو اس وسیع و عریض چوک پر آویزاں ایک اسکرین پر نمودار ہوئے، اور ساخت گری کی صنعت میں ادارے کے 34 سالوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ “صرف ثابت قدمی اور عزم کی بدولت ہی ہم چین کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی بن سکے۔ مستقبل میں ٹیکنالوجی میں عالمی جدت طرازی اور نمو کے مواقع دونوں چین میں ملیں گے۔”

TCL Boosts Brand Recognition with a Promotional Film Displayed on the Screen Overlooking Times Square.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150929/0861509310

چینی اداروں کی بڑی تعداد اپنے برانڈز کی ترویج کے لیے نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر نصب کئی اسکرینوں پر مختصر فلمیں چلانے کا انتخاب کرچکی ہے- ایک ایسا مقام جو 2011ء میں انہی اسکرینوں پر ملکی ترویج کے لیے مختلف مختصر فلموں کا سلسلہ چلانے کے لیے چینی حکومت کے انتخاب کے بعد سے چین میں قائم معروف اداروں کے شعبہ مواصلات کے لیے لازمی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ اس وقت جبکہ چین کے صدر سی جن پنگ امریکا کے دورے پر ہیں، چین میں قائم عالمی انٹیلی جنٹ پروڈکٹ تیار کرنے اور انٹرنیٹ ایپلی کیشن سروسز دینے والے گروپ ٹی سی ایل کارپوریشن ٹائمز اسکوائر کی اسکرینوں پر اپنے برانڈ تاثر کی فلم چلائی، جو چینی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر خدمات انجام دینے کے مقصد کے اظہار کے ذریعے ساخت گری میں رہنما کے طور پر برقرار رہنے سے وابستگی کی مظہر ہے۔

ٹی سی ایل نے اپنی برانڈ ترویج کی کوششوں کے عالمی آغاز کےمقام کے طور پر نیویارک کا انتخاب کیا صرف اس لیے نہیں کہ یہ امریکا کا مالیاتی دارالحکومت اور عالمی اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہے، بلکہ اس لیے یہ کہ ادارے کے بین الاقوامی تزویراتی مقاصد اور امریکی مارکیٹ میں اس کی شاندار کارکردگی کا عکاس بھی ہے۔ 2004ء میں امریکا میں مارکیٹ توسیع کے لیے ٹی سی ایل نے تھامسن کے رنگین ٹی وی کاروبار کو حاصل کرلیا تھا، جس کے بعد ٹی سی ایل امریکا میں قائم متعدد ای-کاروباروں اور صارفی برقیاتی اداروں کے ساتھ مستحکم شراکت داریاں قائم کیں۔ ٹی سی ایل اور برقی کاروبار کے بڑے ادارے ایمیزن نے 2011ء میں تعاون کا آغاز کیا، جس نے امریکی مارکیٹ میں ٹی سی ایل کی تزویراتی حالت کو مرحلہ وار بہتر بنایا۔ ٹی سی ایل صارفین کی آن لائن خریداری کی بڑھتی ہوئی عادت کا مشاہدہ بھی کیا اور 2013ء میں ایمیزن کے ذریعے اسمارٹ ٹی وی مصنوعات کی فروخت شروع کی جو اس نے امریکی ادارے روکو کے ساتھ مل کر بنائی تھیں۔ نتیجتاً 2014ء میں 300,000 ٹی سی ایل روکو ٹی وی فروخت ہوئے، یوں ٹی وی سیٹ نے امریکا میں فروخت ہونے والے ٹی وی برانڈز میں ساتواں مقام پایا۔

ملٹی میڈیا کاروبار کے علاوہ ٹی سی ایل کے کمیونی کیشن کاروبار بھی امریکا میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ٹی سی ایل کمیونی کیشن 2010ء سے امریکی مارکیٹ میں موجود ہے، جو ابتدائی طور پر ایک علاقائی آپریٹر تھا۔ ادارہ اس کے بعد امریکا کے سب سے بڑے کیریئرز اے ٹی اینڈ ٹی، ٹی-موبائل اور اسپرنٹ کے ساتھ اہم شراکت داریاں تشکیل دے چکا ہے۔ کیریئر چینلوں، آپریشن گنجائش اور مصنوعات میں اپنی برتریوں ساتھ ٹی سی ایل کمیونی کیشن کا مارکیٹ حصہ 2014ء سے امریکی مارکیٹ میں چوتھے درجے پر ہے۔

ایک چینی ادارے کی حیثیت سے جو رہنمائی کی مضبوط جبلت رکھتے ہیں، ٹی سی ایل نے 1999ء سے ہی عالم گیریت کے لیے پہلی تلاش کوششوں کا آغاز کیا تھا، پھر شنائیڈر کے رنگین ٹی وی کاروبار، تھامسن کے رنگین ٹی وی کاروبار، الکاٹیل کا موبائل فون کاروبار اور پام برانڈ کو استعمال کرنے کا حق کامیابی سے حاصل کرلیا تھا۔ ادارہ خود کو 3 ترقیاتی مراحل سے گزرا ہوا پاتا ہے: پہلے قدم پر تلاش، بین القومی انضمام اور حصول اور یکساں نمو۔ دنیا بھر میں 23 آر اینڈ ڈی اور 21 ساخت گری کی تنصیبات، 80 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں سیلز دفاتر کے ساتھ ساتھ 160 سے زيادہ ممالک اور خطوں میں کاروباری جال رکھنے والے ادارے نے گزشتہ سال کے نتائج کے مطابق 2014ء میں اپنی کل آمدنی (100 ارب چینی یوآن سے زیادہ) کا 47 فیصد اپنی ملکی مارکیٹ سے باہر حاصل کیا۔

ادارے کی تین دہائیوں کی ترقی کی روشنی میں دیکھیں تو چند ہی کمپنیاں ایسی ہیں جو وہ کرپائی ہیں جو ٹی سی ایل نے کر دکھایا: ایک یکساں بین الاقوامی توسیع کے عمل کا لطف اٹھانا اور ساخت گری کے شعبے میں اپنا مقام برقرار رکھنا جبکہ چین کے اقتصادی منظرنامے میں بہت بڑی تبدیلیاں رونمائی ہوئی۔ مصنوعات کی ساخت گری اور ٹیکنالوجی میں ترقی پر توجہ رکھنے کے ساتھ ادارہ جدید اور عالمی سطح پر معروف مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے اور ان کی پیشرفت کو چینی اور عالمی معیشت میں آگے بڑھانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اور ساتھ ہی ایسی مصنوعات بھی جو دنیا میں چینی تخلیق کو ظاہر کریں: ٹی سی ایل ایچ 8800، ایسا ٹی وی جس نے رنگین ٹی وی کی صنعت کی حالیہ دو جدتوں کو یکجا کردیا ہے- کوانٹم ڈوٹس اور خم زدہ اسکرین، اور یوں اب تک کے سب سے بڑے اسکرین خم کا حامل ٹی وی بنا دیا، اور آئیڈل3 اسمارٹ فون، ایسا اسمارٹ فون جو کسی بھی سمت سے جواب دے سکتا ہے اس سے قطع نظر کہ فون کا کون سا حصہ کان پر لگایا گیا ہے۔ چائنا اسٹار آپٹوالیکٹرونکس ٹیکنالوجی جیسے ماتحت ادارے چینی کمپنیوں کو مصنوعات پر زیادہ اعتماد دے رہی ہیں جو عالمی ایل سی ڈی پینل مارکیٹ میں فروخت ہوں اور ایسے معیارات کی حامل ہوں جن پر مصنوعات تیار کی جارہی ہیں۔

چیئرمین ٹامسن لی ڈونگ شینگ نے ٹی سی ایل کے مستقبل کے منظرنامے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “ٹی سی ایل کی ترقی چین کے اندر اور باہر دونوں طرف ہوگی۔ چین کی معیشت کے مستحکم ہوتے ہوئے ہماری نظریں مقامی جدت طرازی میں سرمایہ کاری اور مقامی نمو کو مہمیز دینے پر ہیں، اور ساتھ ساتھ عالمی ترقی کے نئے دروازے کھولنے پر بھی ہوگی۔” مستقبل کی جانب سے دیکھتے ہوئے ٹی سی ایل امید کرتا ہے کہ وہ کارپوریٹ عالمی اداروں کو حقیقت کا روپ دینے میں بھی پیش پیش نہیں ہوگا بلکہ چینی معیشت کے لیے صنعتی ترقی میں حصہ ڈالنے کے بھی قابل ہوگا۔

رابطہ:
مارٹا چین
ٹی سی ایل میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ کمپنی لمیٹڈ
86-755-33313868+
chenxuejun@tcl.com

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150929/0861509310

Next Post

ایشیا پیسفک میڈٹیک فورم 2015ء رجسٹریشن کا آغاز

Thu Oct 1 , 2015
سنگاپور، 01اکتوبر 2015ء/ پی آرنیوزوائر– تیزی سے ابھرتے ہوئے طبی آلات اور تشخیص کی صنعت کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا ایشیا پیسفک میڈٹیک فورم رجسٹریشن کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ آج ایشیا پیسفک میڈیکل ایسوسیایشن (APACMed) کی جانب سے اعلان کردہ یہ اولین فورم صحت عامہ میں کلیدی مسائل، طبی جدت طرازیوں اور شراکت داریوںکی جانب متوجہ ہوگا۔ […]