پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف ناول نگار، براڈکاسٹر گل بانو کی تصنیف ”نوشتِ گْل“ کی تقریبِ رونمائی

کراچی18جنوری (پی پی آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف ناول نگار اور براڈکاسٹر گل بانو کی نئی کتاب ”نوشتِ گْل“ کی تقریبِ رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد کی گئی، صدارت ڈاکٹر اقبال محسن نے کی جبکہ احتشام ارشد نظامی مہمانِ خصوصی تھے۔ اخلاق احمد، اقبال اے رحمن، تابش قریشی اور  مسرور علی نے  اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نظامت کے فرائض حامد اسلام خان نے انجام دیے، اس موقع پر ڈاکٹر اقبال محسن نے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنے سے جو سکون ملتا ہے اس کا اثر دیرپا رہتا ہے، کتاب ”نوشتِ گْل“ ایک نوجوان ادیبہ کی دل کی آواز ہے۔ اقبال اے رحمن نے کہا کہ کتاب میں تین اہم باب ہیں جن میں گل بانو نے معاشرتی مسائل کو ممتا کے جذبات کے ساتھ بیان کیا ہے۔ اخلاق احمد نے کتاب کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ  جب میں نے اسے پڑھا تو احساس ہوا کہ یہ ایک منتشر تحریر ہے جس میں سفرنامہ، مضمون، اور کئی مختلف اقسام کی تحریریں شامل ہیں۔ ان میں ایک بے پناہ توانائی اور جذبہ ہے، خاص طور پر جیکب آباد کے حوالے سے ان کا لکھنا بہت دلچسپ لگا۔ انہوں نے گل بانو کی تحریر کی سادگی اور انکسار کو سراہا مہمانِ خصوصی احتشام ارشد نظامی نے کہا کہ اپنی تخلیق کردہ کتاب بھی اپنی اولاد کی طرح پیاری ہوتی ہے۔انہوں نے گل بانو کی تحریروں کو نہ صرف سبق آموز بلکہ تحقیق سے بھرپور قرار دیا۔ مصنفہ گل بانو نے کہاکہ میرے بچوں کی محبت نے مجھے ہمیشہ مضبوط کیا اور مجھے یہاں تک کا سفر طے کرنے میں مدد دی۔۔ آخر میں تعبیر آغائی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا