خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے،24کروڑ پاکستانی اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں: ڈاکٹر عشرت العباد خان

کراچی16جنوری (پی پی آئی) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے۔ پاکستان کے 24کروڑ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔ بھارت دنیا کا سب سے بڑا فاشسٹ ملک ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان کا  جرات مندانہ بیان پوری پاکستانی عوام کا ترجمان ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی، کلبھوشن یادیو، را کا نیٹ ورک چلا کر بلوچستان میں دہشت گردی میں شامل ہے۔ بھارت میں مسلمان محفوظ نہیں۔ سابق گورنر سندھ نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کا اصل مرکز بھارت ہے عالمی برادری ہندو توا نظریات اور مسلمان اداکاروں سمیت اقلیتوں اور عام مسلمانوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔ ہم ریاست کے لئے کسی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے کہا تھا کہ ریاست ضروری ہے۔ سیاست تب ہوگی جب ریاست مضبوط ہوگی۔ ہم نے پوری قوم کو ایک اور متحد کرنے کے لئے میری پہچان پاکستان کا نعرہ دیا۔ اسوقت ضرورت ہے کہ تمام جماعتیں ریاست کو مضبوط بنائیں۔ ہمارے خلفشار انتشار اور بین الاقومی جعلی مہم ساز سوشل میڈیا ٹولے کی وجہ سے بھارت کی جرات مندی بڑھی لیکن ہم پاکستانی اپنی افواج کے ساتھ ہیں اور ہماری فوج ہر دشمن سے نمٹنا اور ملک کی حفاظت کرنے میں پیش پیش ہے۔ بھارتی آرمی چیف پاکستان کی امن پسند پالیسی کو کمزوری نہ سمجھیں، پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہیں جنکے ساتھ پوری قوم ہے۔جسکا ایک ہی نعرہ ہے میری پہچان پاکستان۔ جیوے جیوے پاکستان، ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ میری پہچان پاکستان سے جڑنے والے تمام ساتھی، بہن بھائی، بزرگ، تاجر، وکلاء، صحافی ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے قائد اعظم کے اقوال کے مطابق اتحاد، یقین کو مضبوط کرکے ملک کو مستحکم کرنے اور ملک کے لئے ہر اول دستہ بننے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور اللہ کی رحمت سے یہ قافلہ روز بروز مضبوط ہو رہا ہے۔ ہم ریاست کے محافظ اور پاکستان کو طاقت ور اور مضبوط ترین ملک بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ سیاست داں بھی ریاست کو ترجیح دیں اور حکومت گڈ گورننس کا مظاہرہ کرے،