خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

درہ پٹیاں یونین کونسل ٹھیریاں آزادکشمیر کی راجگان برادری پی پی میں شامل

مظفرآباد16جنوری (پی پی آئی) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والوں کے اعتماد کو کبھی ٹھیس  نہیں پہنچے گی اور نہ ہی آپ کی عزت نفس پر کبھی کمپرومائیز کیا جائے گا۔ووٹ کے حصول کے لیئے نہیں بلکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔وہ درہ پٹیاں یونین کونسل ٹھیریاں میں راجگان برادری   کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ اپنی پارٹیاں چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو کبھی مایو سی نہیں ہو گی، ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ہم بے جا پروٹوکول کے قائل نہیں۔ آ پ اپنی  تمام تر صلاحیتیں پیپلز پارٹی کو مزید تقویت پہنچانے میں صر ف کریں۔عوامی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے تاکہ ریاستی وسائل سے پسے ہوئے طبقات مستفید ہوں اور سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہ رہے۔۔