خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر آزادکشمیر سے اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تفصیلی ملاقات

مظفرآباد16جنوری (پی پی آئی)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے ایوان صدر مظفرآباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے مسئلہ کشمیر کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اْجاگر کرنے کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے زور پر قبضہ جمائے ہوئے ہے اور مظلوم کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔لہذا ایسے حالات میں آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو متحد و متفق ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی قبضے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے کمر بستہ ہونا پڑے گا۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہمیں دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سمیت مل کر بین الاقوامی برادری کے سامنے اور دنیا کے ہر فورم پرمظلوم کشمیریوں کی آواز کو پہنچانا ہو گاتاکہ بھارت کے مکروہ اور گھناؤنے چہرے کا پردہ چاک کیا جا سکے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے آزادکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر اْمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔