میرپورخاص میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 8 ملزمان گرفتار

میرپورخاص16جنوری (پی پی آئی) میرپورخاص پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 8 ملزمان  کوگرفتار کرکے گٹکا ماوہ سمیت دیسی شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے میر کا پلاٹ میں واقع گٹکا ماوہ منی فیکٹری پر چھاپہ مارکر ملزم شبیرکو گرفتار کرلیا چھاپے کے دوران گٹکا ماوہ فیکٹری سے 100 عدد گٹکا ماوہ، اور گٹکا تیار کرنے کا سامان بھی برآمد ہوا جب کہ ٹاؤن پولیس نے  ہیرآباد سے منشیات فروش ملزم شبیر شیخ کو گرفتار کرکے 06 پیکٹ سفینہ گٹکا برآمد کرلیا نیز مہران پولیس نیملزم راشد کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزم بابر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاگرفتار ملزم کے قبضے سے 7 پیکٹ سفینہ (770 ساشے)، 100 ساشے رائل کنگ، 50 عدد ماوہ گٹکا، 320 عدد گٹکے برآمد ہوا. ٹنڈو جان محمد پولیس نے دیہہ 193 اور دیہہ 194  سے ملزممحسن کو گرفتار کے 10 پیکٹ سفینہ (1100 ساشے) جبکہ دوسرے ملزم  راشدکے قبضے سے 250 عدد گٹکے برآمد کرلیے.پھلاڈیوں پولیس  نے سریش کمار کو گرفتار کرکے  20 لیٹر دیسی شراب برآمدکی.گوٹھ حاجی محمد یوسف دل سے لچھمن،میرواہ  سے والجہی کو گرفتار کرکے دیسی شراب برآمدکی  گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز و تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے:میئر کراچی

Thu Jan 16 , 2025
 کراچی16جنوری (پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں ہونے والی سرگرمیوں کو قوانین کے دائرہ کار میں لانے کے لئے ہرممکن قدم اٹھایا جائے گا، کسی کو خلاف قانون سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کراچی کو بہتر بنانے کے لئے […]