متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کو سزا سے ملک میں سیاسی عدم استحکام نہیں آئے گا: نثار کھوڑو

کراچی 17جنوری(پی پی آئی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کی وجہ سے ملک میں سیاسی عدم استحکام نہیں آئے گا۔بانی پی ٹی آئی اگر خود کو بے گناہ ثابت کرنا چاہتے ہیں تو سزا کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کے عمران خان کو سزا  عدالت نے سنائی ہے اور اپیل بھی عدالت ہی سن سکتی ہے اور بانی پی ٹی آئی خود یہ کہتے تھے کے قانون ہر ایک کے لئے برابر ہونا چاہئے تو پھر وہ سزا کے خلاف قانونی راستہ اختیار کریں۔نثار کھوڑو نے کہا کے شہید بھٹو کا عدالتی قتل ہوا تو پیپلز پارٹی نے تاریخ میں درستگی کے لئے قانونی راستہ اختیار کرکے عدالت سے ہی رجوع کیا تھا اور عدالت نے شھید بھٹو کے عدالتی قتل کے متعلق ریفرنس پر فیصلہ دینے میں 11 سال لگائے۔انہوں نے کہا کے عمران خان کو عدالتوں کی عزت کرنی پڑے گی۔ ملک میں کوئی عدم استحکام نہیں ہے تاہم عدم استحکام پیدا کرنے والا عمران خان ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے عمران خان حکومتوں کو دھمکیاں دیتے ہیں اور اداروں پر دھاوا بولا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کے پی ٹی آئی رہنماؤں کی اسٹبلشمنٹ سے ملاقات سے عمران خان کی اسٹبلشمنٹ سے بات کرنے کی خواہش پوری ہوگئی ہے اوراسٹبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کو یہ پیغام دیا ہے کے وہ سویلین سے بات کریں۔نثار کھوڑو نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار عمران خان کو اپنے اعمال بھی ویسے ہی دیکھانے پڑینگے۔