خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر7، 7 سال قید, 40 ہزار روپے جرمانہ

 نوشہرو فیروز 17جنوری(پی پی آئی)  ایڈیشنل سیشن جج مورو کی عدالت کے جج فائق علی پٹھان نے پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم عمران علی چانڈیو کو سات، سات سال قید اور 40 ہزار جرمانے کا حکم سنایا ہے، ملزم کیخلاف مورو پولیس تھانہ میں مقدمات درج تھے۔ علاوہ ازیں قومی شاہراہ پر دادو بائی پاس کے مقام پر ڈاٹسن گاڑی کی ٹکر سے راہگیر کمسن بچی انمول بنت ساجن گرگو شدید زخمی ہوگئی جسے مورو اسپتال منتقل کیا گیا اور ابتدائی امداد بعد نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس  نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔نیزنیو جتوئی پولیس نے ایک کارروائی میں مقتول نوجوان غوث بخش برڑو کے قتل میں ملوث ملزم محمد اسماعیل میبجو کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس  کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔