کراچی 17جنوری(پی پی آئی) گارڈن سے اغواکئے گئے بچوں علیان اور علی رضا کی مائیں گورنر ہاو س پہنچ گئیں، اور اپنی فریاد امید کی گھنٹی پر درج کرائی۔ بعد ازاں مغوی بچوں کی ماؤ ں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور مغوی بچوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہمارے لئے آپ امید کی کرن ہیں، گورنر سندھ نے مغوی بچوں کی ماو ں کو تسلی دی اور یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ جلد بچے بازیاب ہوں گے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے آئی جی سندھ اور سی پی ایل سی چیف کو ٹیلی فون پر ہدایت جاری کی ہے کہ مغوی بچوں کی بازیابی یقینی بنائی جائے، گورنر سندھ نے نگہبان کیمروں، انٹیلیجنس معلومات اور تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔ گورنر سندھ نے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے گورنر ہاو س میں خصوصی سیل کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ گورنر ہاو س کے اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسپین جانے والی کشتی حادثہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین جانے والی کشتی میں پاکستانی بھی سوار تھے، گورنر سندھ نے 40 سے زائد پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام انتہائی ناگزیر بن چکی ہے۔
Next Post
قوم کی بیٹی عافیہ کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھیں گے: حمزہ صدیقی
Fri Jan 17 , 2025
کراچی 17جنوری(پی پی آئی) ٹیم عافیہ پاکستان کے صدر حمزہ صدیقی نے کہا ہے کہ ٹیم عافیہ قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ ڈاکٹر عافیہ کا کیس فیصلہ کرے گا کہ ریاست کی نظر میں اپنے شہریوں کی کتنی قدرومنزلت ہے؟انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کا22 سال سے امریکی قید ناحق میں ہونا شرمناک […]
