گورنر سندھ سے کرغیزستان کی وزیر تعلیم و سائنس کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کراچی16جنوری (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کرغیزستان کی وزیر تعلیم و سائنسنے وفد کے ہمراہ گورنر ہا?س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، عصر حاضر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، آئی ٹی کورسز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، اس ضمن میں گورنر ہاو ¿س میں نوجوانوں کو آئی ٹی کے مفت کورسز کرائے جارہے ہیں، نوجوان آرٹیفیشل انٹیلیجنس، میٹاورس اور ویب تھری کے جدید کورسز کر رہے ہیں، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ صوبہ کے بڑے شہروں حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ میں بھی جلد آئی ٹی کورسز شروع کر رہے ہیں۔ کرغیزستان کی وزیر تعلیم و سائنس نے کہا کہ آئی ٹی کورسز اچھا اینیشیٹو ہے اس سے نوجوانوں کا مستقبل تابناک ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ امید کی گھنٹی، راشن ڈرائیو سمیت دیگر گورنر اینیشیٹو قابل تقلید اقدامات ہیں۔علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اسلام آباد میں فلسطین کے سفارتخانہ پہنچے تو فلسطین کے سفیرسمیت دیگر سفارتی عملہ نے گورنر سندھ کا پرتپاک خیر مقدم کیا، اس موقع پر گورنر سندھ نے فلسطین کے سفیر کو گلدستہ و مٹھائی دی اور سیز فائر پر مبارک باد دی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سیز فائر معاہدہ سے خطہ میں امن کی امید جاگ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام انتہائی کڑے وقت سے گزرے ہیں، ان کی آباد کاری کے لئے پرامید ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین سے سفارتی، اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رہے گی۔ فلسطین کے سفیر گورنر سندھ کو بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے کہ سیز فائر کے باوجود فلسطین میں آج بھی شہادتیں ہوئی ہیں۔ گورنر سندھ کا سیز فائر کے بعد اسرائیلی بربریت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔ گورنر سندھ نے فلسطینی سفیر کو گورنر ہاوس آنے کی دعوت بھی دی، فلسطینی سفیر نے کہا کہ انشااللہ آپ کی دعوت پر جلد گورنر ہاوس آوں گا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان پرجمعہ کو اظہار تشکر منائیں گے، گورنر سندھ نے فلسطین میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ ہزاروں فلسطینیوں کی جان اور مال کی قربانیوں کانتیجہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اصل امتحان اسرائیل کو فلسطین پر قبضہ سے روکنے کا ہوگا، تمام بے گھر فلسطینیوں کو واپسی کی اجازت ہونی چاہیے، مسلم ممالک فلسطینیوں کو آبادکاری میں مدد دیں، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک بنیادی مسئلہ حل نہیں ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امن کے داعی ہیں، مسئلہ فلسطین حل کرائیں۔ مزید براں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نیو کراچی سے اغوابچہ صارم کے والدین نے گورنر ہاو س میں ملاقات کی۔ مغوی بچہ کی والدہ نے گورنر سندھ سے درخواست کی کہ میرے بچہ کی بازیابی کے لئے آپ امید کی کرن ہیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے آئی جی سندھ پولیس کو فون کیا اور ہدایت کی کہ مغوی صارم کی بازیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ گورنر سندھ نے چیف سی پی ایل سی کو بھی فون کیا اور ہدایت کی کہا مغوی بچہ صارم کی بازیابی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں،اور صارم کی تلاش کریں۔ گورنر سندھ نے صارم کی والدہ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ تسلی رکھیں انشااللہ جلد صارم بازیاب ہو جائے گا، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ صارم کی بازیابی کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

تجاوزات کی سرپرستی کرنے والے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے:پاسبان

Thu Jan 16 , 2025
کراچی 16جنوری (پی پی آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائدنے کہا ہے کہ تجاوزات کی سرپرستی کرنے والے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ مجاہد کالونی میں مکان گرائے جا رہے ہیں۔ لوگوں کی کروڑوں کی ملکیت مٹی کا ڈھیر بن رہی ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ […]