کاٹی کے عہدیداران اور اراکین کا بیگم ایس ایم منیر کے انتقال پر اظہارافسوس

کراچی16جنوری (پی پی آئی)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) نے مرحوم ایس ایم منیر کی بیوہ، یو بی جی اور کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر، ایس ایم عرفان اور ایس ایم عمران کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کاٹی کے صدر جنید نقی، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا،  سینئر نائب صدراعجاز احمد شیخ، نائب صدر سید طارق حسین، کاٹی کے سابق چیئرمین وصدور، مجلس عاملہ کے اراکین اور ممبران  نے ایک بیان میں سرپرست اعلی ایس  تنویر سے انکی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی۔ صدر کاٹی جنید نقی نے کہا کہ  ان کی دنیا سے رخصتی ان کی اولاد اور لواحقین کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا مرحوم ایس ایم منیرکے ساتھ دیرینہ تعلق تھااور وہ  ایس ایم منیر کے ہمراہ کاروباری، سماجی،  دینی اور دیگر خدمات میں پیش پیش رہتی  تھیں، ان کے پیار اور شفقت کے باعث لوگ ان سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔ انہوں نے لاکھوں افراد کو سوگوار چھوڑا ہے۔صدر کاٹی  نے کہا کہ  بزنس کمیونٹی کے لییبیگم  ایس ایم منیر بھائی جان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکیں گی۔جنید نقی نے کہا کہ کاٹی  اور فیڈریشن  کے پلیٹ فارم سے ایس ایم منیر  نے ہمیشہ صنعت کاروں کے مسائل کے لیے ا?واز اٹھائی، اور بیگم ایس ایم منیر ہر قدم پر ان کا ساتھ دیتی اور حوصلہ افزائی کرتی تھیں، تاہم تاجر برادری جس طرح ایس ایم منیر کا والد کی طرح احترام کرتے تھے اسی طرح بیگم ایس ایم منیر سے والدہ کی طرح عقیدت رکھتے تھے۔صدر کاٹی جنید نقی نے مزید کہا کہ بیگم ایس ایم منیر کی وفات تاجر و صنعتکاروں اور ان کے چاہنے والوں کے لئے بہت بڑا نقصان اور سانحہ ہے۔بیگم ایس ایم منیر کے انتقال سیکاٹی اور  بزنس کمیونٹی  ایک شفیق اور قابل احترام ماں سے محروم ہوگئی۔اس موقع پر کاٹی کے عہدیداران  نے مرحومہ کی روح کے  ایصال و ثواب  اور بلند درجات کے لیے دعا کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ٹی ای او پرائمری کے ضلع لاڑکانہ کے مختلف سرکاری اسکولوں کے دورے

Thu Jan 16 , 2025
لاڑکانہ16 جنوری (پی پی آئی) ٹی ای او پرائمری منیر احمد بھٹو نے ضلع کے مختلف علاقوں میں واقع سرکاری اسکولوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ٹی ای او پرائمری نے اسکولوں میں  اساتذہ کی حاضری کا جائزہ لیا اور  اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ نہ صرف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ ٹی ای او پرائمری نے اس […]