شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹی ای او پرائمری کے ضلع لاڑکانہ کے مختلف سرکاری اسکولوں کے دورے

لاڑکانہ16 جنوری (پی پی آئی) ٹی ای او پرائمری منیر احمد بھٹو نے ضلع کے مختلف علاقوں میں واقع سرکاری اسکولوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ٹی ای او پرائمری نے اسکولوں میں  اساتذہ کی حاضری کا جائزہ لیا اور  اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ نہ صرف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ ٹی ای او پرائمری نے اس موقع پر کہا کہ  بچوں کے تعلیمی مستقبل کو سنوارنے کے لئے اساتذہ کو وقت کی پابندی کے ساتھ اپنی موجودگی یقینی بنانی ہوگی اور جدید تدریسی طریقوں کو اپنانا ہوگا۔ سیکریٹری تعلیم کی ہدایت پر اسکولوں کے دوروں کا مقصد تعلیمی معیار کی بہتری اور اسکولوں میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔ اس موقع پر مختلف اسکولوں کے اساتذہ نے بھی تعلیمی مسائل اور درپیش مشکلات سے ٹی ای او پرائمری کو آگاہ کیا، جنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔  ای او پرائمری منیر احمد بھٹو نے اپنے دورے کے دوران والدین اور کمیونٹی کے تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسپیکشن کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ سرکاری اسکولوں میں تعلیم کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں.