خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاکٹر شاہ نواز پولیس مقابلہ پسٹل برآمدگی کیس کا فیصلہ محفوظ

میرپورخاص21جنوری (پی پی آئی)ڈاکٹر شاہ نواز پولیس مقابلہ پسٹل برآمدگی کیس کی  سماعت کے دوران سول جج جوڈیشنل مجسٹریٹ 3 کی عدالت میں 18گواہ پیش ہوئے عدالت نے گواہوں کے  بیانات کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تفصیلات کے مطابق اس موقع پر انویسٹیگیشن آفیسر اسلم جاگیرانی نے میڈیا کو بتایا کہ شاہ نواز کیس نمبر 45.46 سندھڑی تھانے میں درج ہوا تھا جس میں ڈاکٹر شاہ نواز مقابلے میں پسٹل برآمد ہوئی تھی سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کی جانب سے بنائی جانے والی اعلی سطح ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں مقابلہ جعلی قرار دیا گیا تھا تاہم سندھڑی تھانہ ایف آئی درج ہونے اور ڈی آئی جی میرپورخاص کی انویسٹیگیشن ٹیم نے تمام گواہ کے بیانات قلمبند کرکے گواہوں کو عدالت میں پیش کیا جہاں وکلا کی جانب سے دلائل کے بعد  معزز عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا اس موقع پر کیس میں نامزد پولیس افسران و اہلکار بھی پیش ہوئے۔