خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ورلڈ بینک وفدانفراسٹرکچر اپ گریڈیشن پروجیکٹ کیلئے میرپورخاص کا دورہِ کرے گا

میرپورخاص21جنوری (پی پی آئی)میونسپل کارپوریشن مئیر عبد الرؤف غوری کی زیر صدارت اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے 3 ارب کے پیکج اور ورلڈ بینک وفد کی آمد پر ارکان کو بریفنگ دی تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن  مئیر عبد الرؤف غوری کی زیر صدارت ڈپٹی مئیر کے ہمراہ ماہانہ  اجلاس  میں مئیر عبد الرؤف غوری کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کی جانب سے ڈویثرنل ہیڈ کواٹرز کے انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن پروجیکٹ کے ضمن میں  28 ارب روپے کے اپ گریڈیشن پیکج کا اعلان کیا گیا جس کے لیے 28 جنوری کو ورلڈ بینک کا وفد میرپورخاص کا دورہِ کرے گا جہاں ورلڈ بینک کے وفد کے ارکان کی جانب سے آپ گریڈیشن کے کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ اور تجاویز پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے میرپورخاص میونسپل کارپوریشن کے لیے 3 ارب کے پیکج کا بھی اعلان کیا گیا جس سے   کارپوریشن میں انفراسٹرکچر ایجوکیشن صاف پانی کی فراہمی ڈسپنسریاں وہیکل کی خریداری سمیت شہر کی تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور کا آغاز ہو جائے گا انھوں نے کہا کہ میرپورخاص کے شہری دیکھیں گے کہ جلد شہر میں بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے پروجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا جائے گا مئیر عبد الرؤف غوری نے ارکان پر زور دیا کہ صفائی ستھرائی اور شہریوں کو بلدیاتی سہولیات پہنچانے کے لیے اقدامات کریں اور یوسیز کے مکینوں کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں اس موقع پر تمام ارکان کو اپنے اپنے یوسیز میں ترجیح بنیادوں پر  کاموں کے دستاویزات تیار کرنے کی ہدایت بھی دی گئیں  عبد الرؤف غوری نے کہا کہ ورلڈ بینک پیکج میں 60 سے زائد خستہ حال اسکولوں کی ازسر نو  تعمیرات بھی کی جائیں گی جس کے لیے تمام دستاویزات اور تجاویز تیار کرلی گئیں اس موقع پر کارپوریشن کے تمام ارکان نے اپنے بھرپور اعتماد کا یقین بھی دلایا اجلاس میں کارپوریشن کے تمام ارکان کے ساتھ میونسپل کارپوریشن کے تمام افسران بھی اجلاس میں موجود تھے