پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں آج بارش متوقع

اسلام آباد 20جنوری(پی پی آئی) اسلام آباد اور گردونواح میں منگل کو مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے. بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، ٹانک، ڈی آئی خان اور شمالی و جنوبی وزیر ستان میں بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ بالائی اضلاع میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔