پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر انیشیٹیوز کے تحت آئی ٹی کے ایڈونس کورسز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں جلد آغاز کرنے کا اعلان

کراچی (پی پی آئی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر انیشیٹیوز کے تحت آئی ٹی کے ایڈونس کورسز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں جلد آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سے فارغ التحصیل طالب علموں سے مجھے بڑی توقعات ہیں، اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ملک وقوم کے مستقبل کو روشن کریں گے۔ان خیالات کا اظہار گورنرسندھ نے جامعہ، بنوریہ عالمیہ کے کانووکیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے فارغ التحصیل طالب علموں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بنوریہ کی علمی خدمات لائق تحسین ہیں، جامعہ دینی اور عصری علوم کو یکجا کرتے ہوئے طلبائکو تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جامعہ بنوریہ کا شمار ان اداروں میں ہوتا ہے جو دینی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جامعہ بنوریہ میں زیر تعلیم طلبائکا74ممالک سے تعلق اس کے اعلیٰ معیار تعلیم کا اعتراف ہے،11000سے زائد زیر تعلیم طلبائکو رہائش اور دیگر سہولیات کی مفت فراہمی، قابل تعریف عمل ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہا?س میں آج تک45لاکھ سے زائد لوگوں نے دورہ کیا، جبکہ گورنر انیشیٹیو کے تحت آئی ٹی کلاسز میں 50ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔