سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ کی قطر کے قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کراچی 20جنوری (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک قطر دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔ قطر کی سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت اور بیروزگاری میں نمایاں کمی ہورہی ہے۔ قطر کے سرمایہ کاروں کو صوبہ کے پر کشش شعبوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطر کے قونصل جنرل سے قونصل خانہ میں ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر سندھ جب قطر کے قونصل خانہ پہنچے تو قونصل جنرل اور دیگر سفارتی عملہ نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ گورنر سندھ نے قطر کے قونصل جنرل کو گلدستہ دیا۔ملاقات میں پاک قطر دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان کو خطہ میں معاشی و دفاعی لحاظ سے مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ نے غزہ جنگ بندی معاہدہ کے لئے قطر کے فعال کردار کو بیحد سراہا۔ گورنر سندھ نے غزہ معاہدہ میں اہم کردار ادا کرنے پر قونصل جنرل کو گلدستہ اور مٹھائی دی۔