پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان بحریہ کے نئے جہازیمامہ کا جدہ کی بندرگاہ کا دورہ

اسلام آباد29جنوری (پی پی آئی)پاکستان بحریہ میں شامل کئے گئے نئے جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان اپنے پہلے سفر کے دوران سعودی عرب کے شہر جدہ کی بندرگاہ کا دورہ کیا اور شاہی سعودی بحریہ کے ساتھ ایک گزرگاہ مشق میں حصہ لیا۔ شاہی سعودی بحریہ فورسز کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے نمائندوں نے جدہ بندرگاہ پہنچنے پر جہاز کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔جہاز کے عملے نے اپنے قیام کے دوران شاہی سعودی بحریہ فورسز کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں جہازوں کے دورے اور بحری امور پر تبادلہ خیال شامل ہے۔بندرگاہ کے دورے کے بعد پی این ایس  یمامہ نے ایچ ایم ایس مکہ کے ساتھ گزرگاہ مشق بھی کی۔ یہ مشق دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان بحری تعاون کو مستحکم بنانے اور کارروائیوں کے فروغ کے لیے ترتیب دی گئی تھی۔ دونوں افواج نے سمندری سلامتی کو یقینی بنانے اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔