134 ملین روپے سے زائد لاگت سے ماڑی پور ٹاؤن تا صدر ٹاؤن سڑک کی تعمیر مکمل

کراچی29جنوری (پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ضلع جنوبی کو ضلع کیماڑی کے ساتھ جوڑنے والی اہم ترین شاہراہ کی تکمیل کراچی کے شہریوں، مچھیروں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بہترین تحفہ ہے، اس شاہراہ کے ذریعے پاکستان بھر کو آئل ٹرمینل سے تیل کی ترسیل کی جاتی ہے اور مچھلی مارکیٹ کے لئے بھی یہ اہم ترین مرکز ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے علاقے کی اس اہم ترین ضرورت کو پورا کرنے کے لئے 134 ملین روپے سے زائد لاگت سے ماڑی پور ٹاؤن تا صدر ٹاؤن سڑک کی تعمیر مکمل کردی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے دی گئی اس نئی سوچ کے ساتھ لوگوں کی خدمت کر رہی ہے کہ ہمیں امیر، غریب اور خاص و عام کی تفریق کے بغیر شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے، یہ بات انہوں نے بدھ کے روز ضلع جنوبی میں چائنا گیٹ کیماڑی سے اینڈ پوائنٹ تک تعمیر ہونے والی سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، رکن قومی اسمبلی آصف خان، ٹاؤن چیئرمین ہمایوں خان، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، یوسی چیئرمین اور سٹی کونسل کراچی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے،  میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آج ایک نئی صبح ایک نئے پروجیکٹ کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے عوام کے لئے پیش کیا جا رہا ہے، ہم آج یہاں اس کام کا سنگ بنیاد رکھنے نہیں آئے نہ ہی اعلان کرنے آئے ہیں بلکہ اس سڑک کی ازسرنو تعمیر مکمل کرنے کے بعد آج میں، ڈپٹی میئر کراچی اور سٹی کونسل میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین یہاں آئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم صرف باتیں کرنے کے بجائے کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے کہاکہ آج سے چند ماہ قبل تک یہاں سڑک موجود نہیں تھی اور اس جگہ پر کئی کئی گھنٹوں تک لوگ ٹریفک جام پھنسے رہتے تھے جبکہ یہ وہ شاہراہ ہے جو ہمارے مچھیروں کی گزرگاہ ہے اور یہیں سے ملک بھر میں آئل کی ترسیل ہوتی ہے لہٰذا پیپلزپارٹی کی مقامی تنظیم اور ہمارے دوستوں نے مشورہ دیا کہ اس علاقے کو شہر کے دیگر علاقوں سے ملانے کے لئے متبادل راستے پر کام کیا جائے جس کے بعد ہم نے یہ منصوبہ بنایا اور اس پر تیزی سے کام کا آغاز کرکے آج اسے مکمل کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام کارکن خواہ وہ میئر ہو، ڈپٹی میئر ہو، رکن قومی و صوبائی اسمبلی ہو، ٹاؤن چیئرمین یا یوسی چیئرمین سب اس شہر کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں اور ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ تمام دستیاب وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ضلع کیماڑی اور ضلع جنوبی کو باہم منسلک کرنے والی اس اہم ترین سڑک کی تکمیل سے نہ صرف ماہی گیری کی صنعت کو فروغ ملے گا بلکہ کیماڑی آئل ٹرمینل سے اندرون ملک تیل کی سپلائی کا عمل بھی تیز تر اور بہتر ہوگا جس سے ملکی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت میں بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کے تمام اضلاع میں یکساں رفتار سے ترقیاتی کام کر رہی ہے تاکہ شہریوں کے مسائل جلد از جلد حل ہوں، سال رواں کے دوران کراچی کے شہری کو تمام اضلاع میں بھرپور ترقیاتی کام ہوتے نظر آئیں گے اور ترقیاتی عمل بہترین انداز میں جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سانگھڑ میں زمین کی خاطر تین افراد کا قتل انتہائی افسوسناک ہے:پاسبان

Wed Jan 29 , 2025
کراچی29جنوری (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین رفیق خاصخیل نے سانگھڑ میں تین افراد کے قتل پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قاتلوں کی سرپرستی کرنا بند کرے۔قاتلوں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر کے قانونی کاروائی کی جائے اور مظلوموں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ سندھ ڈکٹیٹر […]