ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنمنٹ ہائی اسکول عبدالجبار جونیجو میں اسٹیم مقابلے،35 اسکولوں سائنسی پروجیکٹ پیش

بدین29جنوری (پی پی آئی) ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی اور چیئرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوٹہ نے گورنمنٹ ہائی اسکول ڈاکٹر عبدالجبار جونیجو میں منعقدہ اسٹیم مقابلے کا تفصیلی دورہ کیا۔ ضلع بدین کے 35 اسکولوں کی 400 سے زائد ٹیموں نے اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ شاندار سائنسی و تکنیکی منصوبے مقابلے کے لیے پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر اور ضلع چیئرمین نے مقابلے میں شامل ہر پروجیکٹ کا جائزہ لیتے ہوئے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے شاندار پروجیکٹ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔” انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ و طالبات کی تعریف کے ساتھ اساتذہ کی محنت کو بھی تسلیم کرنا ضروری ہے،۔ ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح نے بھی اسٹیم مقابلے کا معائنہ کیا۔” ایجوکیشن فوکل پرسن محمد خان سموں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چھ مہینوں کے دوران ضلع بدین کے ہر سرکاری اسکول میں اسٹیم مقابلے منعقد کیے گئے، اور آج ضلع سطح کے مقابلے میں اسکول سطح پر کامیاب ہونے والے طلبہ نے شرکت کی۔ مقابلے کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اسکولوں، کالجز، اور لاڑ سندھ یونیورسٹی کیمپس سے ججز مقرر کیے گئے تھے مقابلے میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو پہلی، دوسری، اور تیسری پوزیشن پر انعامات اور اسناد دی گئیں۔