ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سانگھڑ میں زمین کی خاطر تین افراد کا قتل انتہائی افسوسناک ہے:پاسبان

کراچی29جنوری (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین رفیق خاصخیل نے سانگھڑ میں تین افراد کے قتل پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قاتلوں کی سرپرستی کرنا بند کرے۔قاتلوں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر کے قانونی کاروائی کی جائے اور مظلوموں کو انصاف فراہم کیا جائے۔ سندھ ڈکٹیٹر شپ کی بدترین تصویر پیش کر رہا ہے۔ اندرون سندھ عوام پر تشدد اورقتل معمول کی بات بن چکی ہے۔ پیپلز پارٹی کے وڈیرے عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں۔ انسانی حقوق کی سب سے زیادہ پامالی سندھ میں ہورہی ہے۔ بلاول واقعی اگر کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اپنے صوبے کو انسانی حقوق اور جمہوریت کا ماڈل بنا کر پیش کریں۔ زمین پر قبضہ کی خاطر تین قیمتی جانوں کق ختم کر دیا گیا۔ ایسے ظالمانہ جرائم روکنے کے لئے تھانوں میں تفتیش کا عمل تیزی سے اور عدالتوں میں مقدمات کا فیصلے جلد ہونا ضروری ہیں۔ طویل عدالتی کاروائی مجرمان کو سنبھلنے کے مواقع فراہم کرتی ہے جو بالآخر متاثرین کو صلح صفائی کی طرف دھکیلنے کا سبب بنتی ہے۔ سندھ میں سفاک ترین لوگ حکمرانی کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت میں قاتلوں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے جس سے جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں سانگھڑ میں بے دردی سے قتل کئے جانے والے افراد کی ہلاکت پر افسوس کا ا ظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی کے وائس چیئرمین رفیق خاصخیلی نے مزید کہا کہ تہرے قتل کا یہ واقعہ انتہائی د ردناک ہے۔ سندھ میں لاقانونیت بڑھتی جا رہی ہے۔ بے گناہ عوام کا خون بہایا جاتا ہے اور مجرم سرکاری سرپرستی کی وجہ سے آزاد گھومتے ہیں۔  پی پی نے سندھ کے عوام اور اپنے ووٹرز کو قاتلوں،وڈیروں اور ذمینداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے