ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محکمہ آبپاشی کی لاپروائی سے میرپورخاص میں نہری پانی کی شدید قلت

میرپورخاص29جنوری (پی پی آئی) محکمہ ایریگیشن کی لاپروائی ضلع بھر میں  زرعی پانی کے ساتھ پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے بچے خواتین اور بزرگ شہری برتن اٹھائے پانی کی تلاش میں سرگرداں  ہیں تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ضلع میں محکمہ ایریگیشن کی جانب سے سالانہ پانی کی 6 جنوری 2025 کو وارہ بندی کے بعد مورخہ 21 جنوری کو نہروں میں پانی چھوڑنے کا اعلان کیے جانے کے باوجود تاحال نہروں میں پانی نا چھوڑے جانے کے سبب ضلع بھر میں ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے تو دوسری جانب ضلع کی تمام تحصیلوں میں میرواہ گورچانی،جھڈو، نوکوٹ سمیت میرپورخاص شہر میں پینے کے پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے میرپورخاص میں میونسپل کارپوریشن اور ٹاؤن کی واٹر سپلائی اسکیموں کے تالاب مکمل طور پر سوکھ چکے ہیں جس کی وجہ سے پینے کے پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوچکی ہے شہری مجبور ہوکر زیر زمین مضر صحت کھارا پانی پینے پر مجبور ہیں یا پھر پینے کے لئے بازار سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں دوسری جانب  واٹر سپلائی اسکیموں پر لگے فلٹر پلانٹس پر پانی کے حصول کے لیے لوگوں کا ہجوم نظر آتا ہے اس حوالے سے  شہریوں کا کہنا تھا کہ محکمہ ایریگیشن کی لاپروائی کے سبب 15 روز کی وارہ بندی کو ایک ماہ ہونے کو ہے مگر نہروں اور شاخوں میں پانی  نہ پہنچنے کے سبب پانی کی قلت پیدا ہوچکی ہے یاد رہے کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بھی ایک شیڈول لیٹر جاری کیا گیا تھا جس میں اطلاع دی گئی تھی کہ تالابوں میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوچکا جس کی وجہ سے شہریوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا