سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی، جرائم میں 24 فیصد کمی، تاجروں کے مسائل کا حل پولیس کی ترجیح ہے:آئی جی سندھ

کراچی29جنوری (پی پی آئی)آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رائس ملز ایسوسی ایشن کے 08 رکنی وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت چیئرمین محمد جاوید جیلانی کررہے تھے جبکہ انکے ہمراہ ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران و ممبران بھی تھے۔سینٹرل پولیس کراچی میں ہونیوالی اس ملاقات کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سمیت ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ،اے آئی جیز، آپریشنز،کمپلین سیل بھی موجود تھے۔وفد نے آئی جی سندھ کو کراچی میں امن و امان کے حالات سمیت خود کو مختلف کاروباری سرگرمیوں کے دوران درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔آئی جی سندھ نے رائس ملز ایسوسی ایشن کے وفد کو تجویز  دی کہ شاہراہوں پر چلنے والی مال بردار گاڑیوں میں ٹریکرز کی تنصیب کو یقینی بنائیں، اور ان ہی گاڑیوں سے مال کی ترسیل کرائی جائے جن میں ٹریکر نصب ہوں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کا حل پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں جرائم میں 24 فیصد کمی آئی ہے اور تاجروں کے مسائل کا حل پولیس کی ترجیح ہے۔