جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف کے ہرنائی جلسہ عام سے قبل تمام راستے بند

ہرنائی، 31 جنوری (پی پی آئی) ضلعی انتظامیہ ہرنائی نے پاکستان تحریک انصاف کے ہرنائی میں ہونے والے جلسہ عام سے قبل جمعہ کو ہرنائی جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا تھا۔ راستے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ہرنائی نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام کے پیش نظر ہرنائی سے کوئٹہ، ہرنائی سے زیارت، دمبورہ روڈ، ہرنائی اسپن تنگی روڈ اور ہرنائی سنجاوی روڈ سمیت تمام راستوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ ہرنائی شہر میں راستے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صوبائی چیپٹر نے ہرنائی شہر میں جلسہ عام کا اعلان کیا تھا۔