سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی بینک کے وفد کا دورہِ میرپورخاص، میئر میونسپل کارپوریشن اور ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

میرپورخاص30جنوری (پی پی آئی)عالمی بینک کے وفد کا دورہِ میرپورخاص اربن ڈولپمنٹ اسپیشلسٹ ڈیویسن موچیڈینیکا  اور مس یوکو اوکورا ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ اسپیشلسٹ کی قیادت میں ایک دن کے دورے پر میرپورخاص پہنچ کر میونسپل کارپوریشن کمیٹی ہال میں میئر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص عبد الرؤف غوری اور ڈپٹی کمشنر میرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان سے ملاقات کی عالمی بینک کے وفد میں کنسلٹنٹ ممتاز علی ہالیپوٹو، سید ابراہیم علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ اربن پالیسی ذوالفقار علی کنبھار، چیف میونسپل کمشنر انیس الرحمان سیال اور دیگر محکموں کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے. اس موقع پر میئر عبدالرؤف غوری نے بتایا کہ میرپورخاص سندھ کا چوتھا بڑا شہر ہے جس میں میونسپل کارپوریشن 2 ٹاؤن کمیٹیز اور 22 یونین کونسلز ہیں اور میونسپل کارپوریشن عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور بتایا کہ میونسپل کارپوریشن میرپور خاص کی جانب سے میرپور شہر کی بہتری اور ترقی کے لیے ماسٹر پلان بھی منظور کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے میئر  نے  عالمی بینک کے وفد کو بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جلد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور کہا کہ میرپورخاص شہر کے لیے واٹر سپلائی اور ڈرینیج اسکیموں کی توسیع کے لیے بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر میرپور خاص نے وفد کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ  ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے تحت متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر عوام کی فلاح و بہبود اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہے ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینیجمٹ اتھارٹی کے کام کے طریقہ کار کے متعلق تفصیلی آگاہی دی اورکہا کہ میرپورخاص شہر کی ترقی اور بہتری کے منصوبوں میں روڈ، صحت مراکز اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے منصوبوں کو بھی شامل کرنے کی ضرورت ہے. اس موقع پر عالمی بینک کے وفد کے سیں نئیر اربن ڈولپمنٹ اسپیشلسٹ ڈیویسن موچیڈینیکا نے بتایا کہ عالمی بینک میرپور خاص میں واٹر سپلائی اسکیم، ڈرینیج اور شہر کی خوبصورتی کے لیے کام کرنا چاہتی ہے اور سرمایہ کاری کا خواہاں ہے. بعد ازاں عالمی بینک کے وفد نے  میئر اور ڈپٹی کمشنر  کے ہمراہ ریلوے پھاٹک ڈرینیج پمپنگ اسٹیشن اور سیٹلائٹ ٹاؤن واٹر سپلائی اسکیم کا بھی دورہ کیا