سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی ایکسپو سینٹر میں 3 روزہ نمائش ”پاکستان ٹریول مارٹ5″ “202 شروع

کراچی یکم فروری (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ آل پاکستان بزنس کانووکیشن گورنرہاوس میں کرائیں گے۔ کراچی کی ایک سڑک کا نام تاجکستان اسٹریٹ رکھنے جارہے ہیں  اسی طرح تاجکستان میں بھی ایک اسٹریٹ کا نام کراچی سٹی رکھا جائے گا۔گورنر سندھ  ترجمان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر میں جاری تین روزہ نمائش ”پاکستان ٹریول مارٹ“2025 کے افتتاح کے بعد کیا۔ گورنرسندھ نے پی آئی اے، آذربائیجان، تاجکستان، سری لنکا، سنگاپور، ایران سمیت دیگر ممالک کے اسٹالز کے دورہ کیا جہاں پر منتظمین نے گورنرسندھ کو اسٹالز پر رکھی گئیں مختلف اشیاء  اور مصنوعات کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ اس شاندار نمائش کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد دیتاہوں۔اس نمائش سے مختلف ٹریول ایجنسیز، ہوٹلز اور ایئر لائنز کو ایک جگہ جمع ہونا کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبہ کے فروغ میں یہ نمائش اہم پلیٹ فارم ہے۔ اس نمائش کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی سیاحتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے حسین ترین قدرتی نظاریں او ر تاریخی مقامات ہیں۔ ہمالیہ پہاڑ، وادیاں، جھیل، دریا اور آبشاریں سیاح کو اپنے طرف کھینچتی ہیں جبکہ تاریخی موہن جا داڑو، ہڑپہ اور دیگر مقامات سیاحت کے لئے اہم ہیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف معیشت کے استحکام کے لئے کام کررہے ہیں اس ضمن میں اڑان پاکستان اور ایس آئی سی ایف سی منصوبہ معاشی ترقی کی ضمانت ہے بالخصوص ایس آئی ایف سی منصوبہ ملک کی تقدیر بدل دے گا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے کام کرنے والے کی تعریف کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کئی ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی شعبہ کامستقبل تابناک ہے۔۔ ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ صنعت و تجارت کے مسائل کا پتا ہونے پر بلاول بھٹو نے اچھا کام کیا۔