جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کے الیکٹرک کی جانب سے 13 پی ایم ٹیز بند کرنے کے خلاف ٹھٹھہ میں شہریوں کا دھرنا

 ٹھٹھہ یکم فروری (پی پی آئی)کے الیکٹرک کی جانب سے 13 پی ایم ٹیز بند کرنے کے خلاف شہریوں نے ٹھٹھہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔ دھرنے کے باعث قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔شہریوں کا کہنا  تھا کہ کے الیکٹرک  بغیر کسی جواز کے 13 پی ایم ٹیز کو بند کر رہی ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔ شہریوں نے اس صورتحال کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔نئی آبادی نیازی کالونی اور گھارو نمبر دو کے رہائشیوں نے کہا کہ ان کی بجلی ایک ماہ سے مسلسل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بند ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور بجلی کی فراہمی بحال کی جائے۔