شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی کراچی آمد

کراچی یکم فروری (پی پی آئی) پاک بحریہ کا چوتھا آف شور پٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کراچی پہنچ گیا۔ جہاز کی کراچی آمد پر پی این ڈاکیارڈ میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمانڈر پاکستان فلِیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)کے مطابقتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلِیٹ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت سے ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان جدید ترین کثیر جہتی جہازوں کی شمولیت سے بحر ہند میں پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام کو بھی تقویت ملے گی۔پی این ایس یمامہ درمیانے سائز کا ایک کثیرالمقاصد اور انتہائی سبک رفتار جہاز ہے جو اپنی حفاظت اور ٹرمینل ڈیفنس سسٹم کے ساتھ ساتھ جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے۔ یہ جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کو ساتھ رکھتے ہوئے آزادانہ طور پر اور کسی بھی ٹاسک فورس کے ساتھ مل کر لمبے عرصے تک متعدد آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پی این ایس یمامہ آف شور پٹرول ویسل  بیچ- II کا چوتھا جہاز ہے؛ جسے ڈیمن شپ یارڈز، گلاتی، رومانیہ میں بنایا اور کمیشن کیا گیا ہے۔پی این ایس یمامہ کی استقبالیہ تقریب میں پاک بحریہ کے افسران اور سی پی اوز/ سیلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔