چولستان کینال کالا باغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک منصوبہ ہے، امیر جماعت اسلامی سندھ

کراچی (پی پی آئی) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ چولستان کینال کالا باغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے جوسندھ کے عوام کو قبول نہیں ہے۔سندھ کی آباد زمینوں کو بنجر اور دوسرے صوبے کی غیر آباد زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہ غیر قانونی اور سراسر ظلم ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبا آ ڈیٹوریم میں امرائے اضلاع کے اجلاس سے خطاب کے دوان کیا۔نائب امرائپروفیسر نظام الدین میمن، حافظ نصراللہ چنا، محمد افضال آرائیں، منعم ظفر خان،قیم صوبہ محمد یوسف اور نائب قیمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔سندھ کے عوام کو وفاق کے اس اقدام پر سخت تشویش ہے،کینال کے حوالے سے چیئرمین واپڈا کے بیان پر پیپلزپارٹی اپنی پوزیشن واضح کرے۔سندھ میں بحالی امن ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بدامنی و ڈاکوراج کے خلاف 16 فروری کو شکارپور میں انڈس ہائے وے پر دھرنا دیا جائے گا۔ اس اہم و قومی اشو پر عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔بیورو کریٹس کو بھی وی سی بنانے کے لیے اہل قرار دینا تعلم دوستی نہیں دشمنی کی دلیل ہے۔ 5فروری کو کراچی تا کشمور پورے سندھ میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔جلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر سے ضلعی ذمے داران شریک اور ضلعی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ ملٹی میڈیا کے ذریعے پیش کی گئی۔ اجلاس میں سندھ کی سیاسی تنظیمی و دعوتی امور پر غور اور پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر سمیت آئندہ کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔صوبائی امیر نے مزید کہاکہ2لاکھ سے 140 فیصد اضافے کے بعد ہر رکن پارلیمنٹ کی تنخواہ میں 5 لاکھ 19000ہزار کردینا ظلم ہے۔ مہنگائی اور بدامنی کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے مگر حکمرانوں و بیوروکریسی کے شاہانہ اخراجات اور مراعات میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایل پی جی ٹینکر دھماکے کے نتیجے میں جھلسنے والے مزید تین زخمی دم توڑ گئے

Sun Feb 2 , 2025
ملتان(پی پی آئی) ایل پی جی ٹینکر دھماکے کے نتیجے میں جھلسنے والے مزید تین زخمی دم توڑ گئے۔دھماکے میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی، اس وقت برن یونٹ میں 17 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع ملتان میں لیکوئڈ پٹرولیم گیس (ایل پی […]