مظفرآباد3 فروری (پی پی آئی)سیکرٹری قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری بشارت حسین کی زیر صدارت 5فروری یوم یکجہتیء کشمیر پرقانون سازاسمبلی کے خصوصی اجلاس کے حوالہ سے ہونے والی سابق میٹنگ کے تسلسل میں فالو اپ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ میں سابق دی گئی ہدایات پر عملدرآمد و پراگریس کو زیر غور لایا گیا۔سیکرٹری اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے متعلقہ آفیسران کی جانب سے ہدایات پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایات دیں۔قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کے ترجمان کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ تاریخ ساز دن کی مناسبت سے شاندار انتظام و انصرام لازم ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ سب کی کارکردگی سے ہر سال مثالی انتظامات ہوتے ہیں تاہم بہتری کی گنجائش ہمہ وقت موجود رہتی ہے۔فالو اپ میٹنگ میں امجد لطیف عباسی سپیشل سیکرٹری، راجہ ضیاء الحق ایڈیشنل سیکرٹری، خانزادہ امجد محمود ایڈیشنل سیکرٹری، سردار ظفر اعظم ایڈیشنل سیکرٹری، راجہ نثار احمد خان سینئر اسٹیٹ آفیسر، ملک مصطفےٰ علی اصغر اعوان پرسنل سٹاف آفیسر، قاضی عبدالحکیم لائبریرین، راجہ طارق محمود خان ڈپٹی سیکرٹری،خُرم بن صادق ڈپٹی سیکرٹری،نثار اعوان ڈپٹی سیکرٹری،تجمل الحسن مرزا کمپوٹرپروگرامر، راجہ شہباز احمد خان اسسٹنٹ سیکرٹری،ماجد نذر اسسٹنٹ ایڈیٹر، ملک سجاد حیدر اعوان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساؤنڈ اینڈ بروڈکاسٹ، راجہ مظہر مجید اسسٹنٹ سیکرٹری، محمد زاہد عباسی رپورٹر، خواجہ رضوان علی اسسٹنٹ سٹاف آفیسر،محمد رمضان، سجاد احمد وانی، فاروق میر، سیدحسن مرتضیٰ پرائیویٹ سیکرٹری، وقاص احمد لون پرائیویٹ سیکرٹری نے شرکت کی۔
Next Post
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منائے گا
Mon Feb 3 , 2025
کراچی3 فروری (پی پی آئی)جعلی انتخابات, نئے کینال نکالنے، امن و امان کی خراب صورتحال اور پیکا قوانین کے خلاف جی ڈی اے 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منائے گا یہ بات گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے ایک بیان میں کہی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ترجمان کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹرز […]
