قلعہ عبداللہ میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹرک سے چاول لوٹ کر لنامعلوم ڈاکوفرار

قلعہ عبداللہ، 03 فروری (پی پی آئی)نامعلوم ڈاکو اتوار اور پیر کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں مرکزی کوئٹہ چمن شاہراہ پر دس پہیوں والے ٹرک سے چاول لوٹ کر لے گئے۔ رپورٹ کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے چرائی کے قریب چاولوں سے لدا دس پہیہ والا ٹرک انجن میں خرابی کے باعث پھنس گیا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک فیلڈر گاڑی میں سوار نامعلوم ڈاکو وہاں پہنچے اور ٹرک پر لدے چاول لوٹ لئے۔ فرار ہونے سے پہلے ڈاکوؤں نے ٹرک کے شیشے توڑ دیے اور ٹرک کے ڈرائیور محمد یاقوت کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منائے گا

Mon Feb 3 , 2025
کراچی3 فروری (پی پی آئی)جعلی انتخابات, نئے کینال نکالنے، امن و امان کی خراب صورتحال  اور پیکا قوانین کے خلاف جی ڈی اے  8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منائے گا یہ بات گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی  نے ایک بیان میں کہی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ترجمان کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹرز  […]