کراچی3 فروری (پی پی آئی)جعلی انتخابات, نئے کینال نکالنے، امن و امان کی خراب صورتحال اور پیکا قوانین کے خلاف جی ڈی اے 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منائے گا یہ بات گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے ایک بیان میں کہی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ترجمان کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کلبوں کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے مزید کہا کہ8 فروری کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا جس میں ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے سندھ کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور جی ڈی اے کے امیدواروں کو زبردستی سے شکست دلوائی گئی۔یوم سیاہ کے موقع پرکارکنان سیاہ پرچم لہرائیں گے اور سیاہ پٹیاں بازوؤں پر باندھیں گے۔ ڈاکٹر صفدر علی عباسی کا کہنا تھا کہ26 ویں آئینی ترمیم نے ملک میں آئینی بحران کو جنم دیا ہے۔
Next Post
چھوٹے کاروباری اداروں اور تاجروں کیلئے ماہانہ ریٹرنز فائل کرنا مشکل ہے:سلیم ولی محمد
Mon Feb 3 , 2025
کراچی3 فروری (پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ایس آر او 552025 کے ذریعے متعارف کرائی گئی ماہانہ اسٹاک اسٹیٹمنٹس، صارف ڈیٹا، پیچیدہ خرید و فروخت اور اسٹاک رپورٹس جمع کرانے کی نئی شرائط آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں کے لیے سردرد بن گیا ہے خاص طور پر چھوٹے تاجروں کے لیے پیچیدہ شرائط کو […]
