جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آرٹس کونسل کراچی میں ترکیہ کے فوٹو گرافر ”ریسول سلک“ کی تصاویر کی نمائش شروع

کراچی3 فروری (پی پی آئی)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ترکیہ کے فوٹو گرافر ”ریسول سلک“ کی تصاویر پر مبنی نمائش کا انعقاد احمد پرویز آرٹ گیلری میں کیاگیا جس کا افتتاح مہمانِ خصوصی قونصل جنرل ترکیہ جمال سانگو، ڈائریکٹر یونس ایمرے پروفیسر ڈاکٹر حلیل توکار، سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز احمد فاروقی نے کیا، ترکیہ کے فوٹو گرافر ریسول سلک بھی ان کے ہمراہ تھے، نمائش میں سری لنکا کے قونصل جنرل جگت ابھیورنا، آرٹ اسکول کے پرنسپل شاہد رسام، شکیل خان، جواد جان، ایم این اے رمیش کمار اور فاطمہ حسن سمیت فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فوٹو گرافر ریسول سلک کی جانب سے نمائش میں 40تصاویر نمائش کے لیے پیش کی گئیں جس میں ترکیہ کے مختلف شہروں کی ثقافت اور قدرتی حسن کی عکاسی کرتے مناظر قید کیے گئے تھے، نمائش میں ترکیہ کے عظیم جنگجو ارتغرل غازی کی آخری آرام گاہ کی تصویر بھی شامل تھی۔ اس موقع پر ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگو نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نمائش میں بہت خوبصورت تصاویر آویزاں ہیں جو کہ ترکیہ شہر کا اصل چہرہ دکھا رہی ہیں، خوبصورت پہاڑوں سے شروع ہوتے دریا،ترکی کے مینار سب ان تصویروں میں موجود ہے، میں احمد شاہ اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں پورا حصہ ڈالا اور شرکاء  نے ان تصاویر کو محفوظ کیا۔ آرٹ اسکول کے پرنسپل شاہد رسام نے کہاکہ آپ ان تصاویر میں ملک کی خوب صورتی کو دیکھ سکتے ہیں، یہ ایگزیبیشن یادگار رہے گی اور دو ملکوں کو آپس میں جوڑنے کا کام بھی کرے گی۔ایم این اے رمیش کمار نے کہاکہ سلک نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنی تصاویر کی نمائش کرائی، ان تصاویر کو الفاظوں میں بیان کرنا نہ ممکن ہے۔ ترکیہ کے فوٹو گرافر ریسول سلک نے کہاکہ مجھے ترکیہ کی خوب صورتی کو پاکستان میں پیش کرتے ہوئے بہت اچھا لگ رہا ہے، میں میڈیا سمیت تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری اس کاوش کو کامیاب اور پرامن بنانے میں میرا ساتھ دیا۔ واضح رہے کہ ریسول سلک کا عالمی سطح پر منصوبے میں مختلف رنگوں اور ثقافتوں کو اکٹھا کرنے کا سفر جاری ہے، ریسول سلک ترکیہ سمیت بیرون ملک بہت سے مقامات پر نمائشیں منعقد کر چکے ہیں جن میں استنبول، انقرہ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ، نیویارک، واشنگٹن، فرانس، سوئٹزرلینڈ، زیورخ اور جنیوا شامل ہیں، تصاویرکی نمائش 3 تا 6 فروری صبح 10سے شام 5بجے تک احمد پرویز آرٹ گیلری، دوسری منزل، احمد شاہ بلڈنگ، آرٹس کونسل کراچی میں جاری رہے گی۔