متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیری قوم سے اپیل کی کہ وہ بیدار ہو جائے، ورنہ مافیا انہیں نگل جائے گا:محمد طاہر کھوکھر

اسلام آباد6فروری (پی پی آئی)سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے ایک بیان میں باشندہ ریاست کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد پر زور دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ جن جعلی ایم ایل ایز نے کشمیریوں کی شناخت کو نقصان پہنچایا ہے اور اور جعلی مہاجر بن کر جعلی سٹیٹ سبجیکٹ پر اسمبلی میں چور دروازے سے آئے ہیں ان کی حمایت کی جا رہی ہے جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔انہوں  نے کہاکہ ایسے جعل ساز ایم  کشمیریوں اور مہاجرین کے مجرم ہیں اور کشمیری قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔۔انہوں نے کہا کہ جعلی مہاجریننے جعل سازی سے کشمیریوں کی شناخت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اور کشمیریوں کی شناخت کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کشمیری قوم سے اپیل کی کہ وہ بیدار ہو جائے، ورنہ یہ مافیا انہیں کنورٹ کر کے نگل جائے گا اور اصل کشمیری گمنام ہو جائیں گے۔ جعلی  ایم ایل ایز کشمیری مہاجر بن کر کشمیر کاسٹیٹس انجوائے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کے باشندوں کے تحفظ کے لیے فرنٹ لائن پر قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار اور سیاسی مفادات کے لیے ریاست کے باشندوں کو باشندہ ریاست روندنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ سیاسی مفادات اور اقتدار کے لیے جعلی ایم ایل ایز کو تحفظ نہ دیا جائے اور ریاست اور اس کے باشندوں کو داؤ پر نہ لگایا جائے۔